QR CodeQR Code

افغانستان میں امریکہ کی حکمت عملی ناکام، وہ کبھی بھی مکمل انخلاء نہیں کریگا، حامد کرزئی

17 Jul 2018 17:59

چینی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی فوجیں افغانستان سے نہیں نکالے گا، اگر ایسا ہو جائے تو چین، روس، بھارت اور ہمسایہ پاکستان و ایران کیساتھ دو طرفہ معاہدوں سے افغانستان میں امن قائم ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے افغانستان میں امریکہ کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہے، امریکہ کبھی بھی مکمل انخلا نہیں کرے گا۔ چینی میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران سابق افغان صدر کرزئی نے امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ بیان کی سختی سے تردید کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہے، انہوں نے کہا حقیقت میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ سابق افغان صدر کا کہنا تھا بہتری کا مطلب ہے جنگ بند اور ملک میں امن ہو، انہوں نے کہا امریکہ اپنی فوجیں افغانستان سے نہیں نکالے گا، اگر ایسا ہو جائے تو چین، روس، بھارت اور ہمسایہ پاکستان و ایران کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں سے افغانستان میں امن قائم ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 738558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738558/افغانستان-میں-امریکہ-کی-حکمت-عملی-ناکام-وہ-کبھی-بھی-مکمل-انخلاء-نہیں-کریگا-حامد-کرزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org