0
Wednesday 18 Jul 2018 16:35

کراچی، ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی، ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے جنوبی افریقہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بلال لودھی اور محمد ارشاد کے ناموں سے ہوئی، جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے جنوبی افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے، ملزمان الیکشن سے قبل امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے تھے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ نے مالی وسائل فراہم کئے۔ دونوں گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 738674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش