0
Wednesday 18 Jul 2018 21:09

پیپلز پارٹی کراچی والوں کی توقعات کو پورا کرسکتی ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی والوں کی توقعات کو پورا کرسکتی ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی والوں کی توقعات کو پورا کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی کی 20 جولائی کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردی ہے، اب 20 جولائی کو بلاول بھٹو زرداری مختلف حلقوں کا دورہ کریں گے، انتخابات میں ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وہ پیپلز میڈیا سیل میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم گزری یونٹ کے ذمہ داران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سعید غنی نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے افراد یونٹ کے تمام عہدیداران اور ذمے دار ہیں، انتخابات میں ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ انتخابات میں کراچی میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے، کراچی والوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، جن حلقوں میں پیپلز پارٹی امیدواروں کو کم ووٹ ملتے ہیں وہاں بھی اچھے نتائج آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 738728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش