QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نااہل قرار

19 Jul 2018 15:22

نثار کھوڑو کو ایپلٹ ٹربیونل نے بیوی کا نام ظاہر نہ کرنے اور زرعی زمین چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سابق سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نثار کھوڑو کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ تفصییلات کے مطابق نثار کھوڑو کو ایپلٹ ٹربیونل نے بیوی کا نام ظاہر نہ کرنے اور زرعی زمین چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ بینچ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ و پی ایس 10 سے امیدوار فریال تالپور کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 738860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738860/پیپلز-پارٹی-کے-مرکزی-رہنما-نثار-کھوڑو-نااہل-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org