0
Thursday 19 Jul 2018 19:02

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے نیب خیبر پختونخوا کو پشاور میٹرو بس منصوبے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسی فرم کو  ٹھیکا دیا گیا جو دیگر صوبوں میں بلیک لسٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں کرپشن تحقیقات کیس کا محفوظ تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلی فیصلے میں نیب خیبر پختونخوا کو بی آر ٹی پراجیکٹ کی انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ منصوبے کی لاگت 49 بلین سے بڑھ کر 67 بلین تک کیسے جا پہنچی، تحقیقات کی جائیں کہ منصوبے کا ٹھیکہ ایک ایسی فرم کو کیوں دیا گیا جو دیگر صوبوں میں بلیک لسٹ ہے۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ دیگر عوامی منصوبوں کے فنڈ بی آر ٹی پر کیوں لگائے گئے، منصوبہ مقرر تاریخ 24 جون تک مکمل کیوں نہیں ہوا، نیب واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے رپورٹ 5 ستمبر کو پیش کرے۔ یاد رہے کہ بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف جے یو آئین (ف) کے رہنما مولانا امان اللہ حقانی نے رٹ دائر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 738910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش