0
Thursday 19 Jul 2018 19:05

جس لیڈر کا جینا مرنا یہاں نہیں وہ کبھی پاکستان کا درد نہیں سمجھ سکتا، عمران خان

جس لیڈر کا جینا مرنا یہاں نہیں وہ کبھی پاکستان کا درد نہیں سمجھ سکتا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے ن لیگ کی نا تجربہ کار ٹیم نے معیشت کو تباہ کر دیا، 3 بار وزیراعظم رہنے والے کے بیٹے لندن میں ارب پتی بن گئے، جس لیڈر کا جینا مرنا یہاں نہیں وہ کبھی پاکستان کا درد نہیں سمجھ سکتا۔ آواری ہوٹل لاہور میں عمران خان نے تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے مشکل وقت میں تاجر برادری نے میری مدد کی، اب تک سنتے آئے (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم معیشت بہتر کر دے گی۔ انہوں نے کہا روپے کی قدر کم ہونے سے قرضوں میں اضافہ ہوگیا، ایک ماہ میں ہزار ارب روپے ملک پر قرضے میں اضافہ ہوا۔ عمران خان کا کہنا تھا بینکوں میں لوگوں کے پیسوں کی 20 فیصد حیثیت کم ہوگئی، وسائل کے باوجود اگر ملک پیچھے ہے تو گورننس خراب ہے، ملک میں ہر ادارہ تباہ کیا گیا جس سے معیشت تباہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان میں آنے سے گھبراتے ہیں، ہم ایسا نظام لائیں گے جس سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسوں کو نظام شفاف نہیں جس کی وجہ سے تاجر برادری ٹیکس نہیں دیتی، ان یہ یقین نہیں ہوتا کہ ان کا دیا ہوا ٹیکس درست جگہ پر لگے گا یا نہیں، جبکہ ہم ٹیکسوں کو نظام شفاف بنائیں گے، تاجروں اور کسانوں کو ریلیف دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انڈیا اور بنگلہ دیش میں کسانوں کیلئے بجلی اور گیس سستی ہے جبکہ ہمارے ملک میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے سارا بوجھ ہی کسانوں اور تاجروں پر ڈال دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 738912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش