0
Thursday 19 Jul 2018 20:43

پشاور، حجاج سے دھوکہ دہی کے الزام میں مفرور نوید صادق گرفتار

پشاور، حجاج سے دھوکہ دہی کے الزام میں مفرور نوید صادق گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے نوید صادق (مفرور) ساکن کوہاٹ کو مبینہ طور پر حجاج کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان عبدالعقیل (جو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے) نوید صادق کی ملی بھگت سے عقیل ٹریول اینڈ ٹورز نوشہرہ کے نام سے کاروبار چلا رہے تھے۔ ملزمان نے حج درخواستوں کے حصولی کیلئے اخباروں میں اشتہارات دیئے اور عام لوگوں کو راغب کرنے کے لئے پیکیج کم قیمت پر دینے کا وعدہ کیا۔ ملزمان کے پاس محکمہ مذہبی امور کی طرف سے کسی قسم کا کوٹہ نہیں تھا پھر بھی 51 افراد سے (حج کیلئے) درخواستیں بمع رقم وصول کیں۔ اسی طرح ملزم نوید صادق اور ملزم عبدالعقیل نے ملی بھگت سے سادہ لوح عوام کی محنت کی کمائی ہڑپ کی۔
خبر کا کوڈ : 738934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش