QR CodeQR Code

عمران اسماعیل کا 5 لاکھ ٹیکس ادائیگی کا دعوی مذاق بن گیا

19 Jul 2018 21:02

پی ایس 111 میں منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے شرکت کی، ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعوی کیا۔ تاہم اس دعوے کو پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو 5 لاکھ روپے ٹیکس ادائیگی کا دعوی مذاق بن گیا۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبائی حلقے س پی ایس 111 کے امیدواروں کو مدعو کیا جس میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے شرکت کی۔ ذرائع آمدن اور ٹیکس ادائیگی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل نے بڑے وثوق سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنے کا دعوی کیا۔ تاہم اس دعوے کو پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے حوالے کے ساتھ غلط ثابت کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے ایک لاکھ تراسی ہزار روپے ٹیکس بھرا ہے، وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔


خبر کا کوڈ: 738941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738941/عمران-اسماعیل-کا-5-لاکھ-ٹیکس-ادائیگی-دعوی-مذاق-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org