QR CodeQR Code

کراچی میں حملے اسامہ بن لادن کی موت کا انتقام ہیں، تحریک طالبان پاکستان

23 May 2011 13:13

اسلام ٹائمز:طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ تھا کہ یہ حملے اسامہ بن لادن کی شہادت کا انتقام ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم اب بھی متحد اور طاقتور ہیں۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے جو حملہ آور کراچی نیول بیس پر حملے کیلئے بھیجے گئے ہیں ان کے پاس تین دن تک لڑائی کا ساز و سامان موجود ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ تحریک طالبان پاکستان نے کراچی نیول بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کے مطابق یہ حملے اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کیلئے کئے گئے ہیں۔ نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ تھا کہ یہ حملے اسامہ بن لادن کی شہادت کا انتقام ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم اب بھی متحد اور طاقتور ہیں۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے جو حملہ آور کراچی نیول بیس پر حملے کیلئے بھیجے گئے ہیں ان کے پاس تین دن تک لڑائی کا ساز و سامان موجود ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بائیس شدت پسندوں کو حملے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، نقصان کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا، لیکن پانچ دہشتگرد پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ باقی دہشتگردوں کی کمانڈوز کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 73896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73896/کراچی-میں-حملے-اسامہ-بن-لادن-کی-موت-کا-انتقام-ہیں-تحریک-طالبان-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org