0
Friday 20 Jul 2018 09:26

کٹھوعہ آبروریزی و قتل معاملہ، ہائی کورٹ میں آج کیس کی سماعت

کٹھوعہ آبروریزی و قتل معاملہ، ہائی کورٹ میں آج کیس کی سماعت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ہائی کورٹ کے جموں ونگ میں جمعہ کے روز کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملہ کے ایک ملزم کی عرضی پر سماعت ہوگی۔ آٹھ سالہ معصوم خانہ بدوش بچی آصفہ کی رواں سال ماہ جنوری میں ہوئی اجتماعی عصمت دری اور وحشیانہ قتل کے ملزموں میں سے ایک پولیس کانسٹبل تلک راج کو حکومت نے نوکری سے برطرف کر دیا تھا، ملزم کی طرف سے برطرفی کے اس حکم کو ریاستی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور آج اسے سماعت کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی اے کے ساہنی نے ملزم کی طرف سے ہائی کورٹ میں یہ کہتے ہوئے عرضی دائر کی ہے کہ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وئید کی طرف سے جاری حکمنامہ غیر آئینی ہے۔

اے کے ساہنی نے  بتایا کہ ملزم کو نہ تو کوئی نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی انکوائری کی گئی بلکہ اسے سیدھے نوکری سے نکال دیا گیا جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ وکیل صفائی کا دعوٰی ہے کہ یہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے بھی برعکس ہے اس لئے اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس ایم کے ہنجورہ اس معاملہ کی آج سماعت کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز وکیل صفائی نے پٹھانکوٹ ضلع عدالت سے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرنے کے لئے اجازت طلب کی تھی۔ پٹھانکوٹ ضلع و سیشن کورٹ جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر اس سنسنی خیز معاملہ کی سماعت کر رہی ہے، نے ملزم کی برطرفی کے سلسلہ میں وکیل صفائی کو ریاستی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 738980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش