0
Friday 20 Jul 2018 09:29

کشمیریوں کو آزادانہ مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے، مسعود خان

کشمیریوں کو آزادانہ مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر حق خودارادیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یوم الحاق پاکستان کے موقع پر کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں جسٹس (ر) سید شریف حسین بخاری، جسٹس (ر) خلیل الرحمان، مجیب الرحمن شامی، شاہد رشید، بیگم صفیہ اسحق اور مولانا شافی جوش نے بھی شرکت کی۔ صدر نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی غلامی میں جکڑے ہیں۔ مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ رائے شماری سے کشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینا ہے۔ حق خودارادیت مانگنے پر انہیں گولیوں سے چھلنی، تشدد کا نشانہ اور پیلٹ گنوں سے بینائی سے محروم کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 738984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش