QR CodeQR Code

یوم الحاق پاکستان، بھارت مخالف ریلیاں، آزادی کے حق میں نعرے

20 Jul 2018 09:46

جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام تقریب میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور حریت رہنمائوں نے کہا کہ جب تک کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ یوم قرارداد الحاق پاکستان کے موقع پر آزادکشمیر میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام تقریب میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور حریت رہنمائوں نے کہا کہ جب تک کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ کوٹلی میں یوم الحاق پاکستان ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی۔ ایم ایس ایف کی اولڈ سیکرٹریٹ ساتھراہ موڑ اور میر پور میں ضلع کچہری سے ریلیاں نکالی گئیں۔ جس کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، تحریک آزادی کشمیر زندہ باد، پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 738986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738986/یوم-الحاق-پاکستان-بھارت-مخالف-ریلیاں-ا-زادی-کے-حق-میں-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org