0
Friday 20 Jul 2018 12:18

ملتان، عمران خان کا جلسہ آج اہم اعلان، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے حکمت عملی بنالی، شاہ محمود قریشی

ملتان، عمران خان کا جلسہ آج اہم اعلان، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے حکمت عملی بنالی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بننے کے قریب ہے تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے، جو کہ چند گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گا، ایسے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا آج اہل ملتان عمران خان کے جلسے میں شریک ہو کر نئے پاکستان کے قیام میں اپنا حصہ ڈالیں گے، عوام اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان آج کے جلسے میں جنوبی پنجاب کے لئے اہم اعلانات کریں گے، جس میں تحریک انصاف کا ایجنڈا اور منشور عوام کے سامنے پیش کریں گے، عمران خان عوام کو بتائیں گے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان کیوں بنانا چاہتی ہے، کیا وجہ ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پاکستان کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کی مستقبل کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ تحریک انصاف کونسی اصلاحات نافذ کرنا چاہتی ہے؟ جس سے ملک کو سہی سمت پر گامزن کیا جاسکے گا۔ عوام آئیں اور عمران خان کی باتیں سنیں، عمران خان بتائیں گے، اگر اللہ نے تحریک انصاف پر مہربانی کی اور عوام نے اعتماد کیا تو پہلے سو روزہ ایجنڈا کیا ہوگا۔ عمران خان بتائیں گے کہ جنوبی پنجاب صوبے کی ضرورت محسوس کیوں ہوئی، تحریک انصاف نے نئے پاکستان کا اعلان کیوں کیا؟ تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے کس طرح نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا ملتان کی باشعور عوام کا آج انتخابات کا نتیجہ آج ہی سنا دیں گے۔ ملتان کی تاریخ گواہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہیں سننے کیلئے عوام کا جم غفیر موجود ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 739000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش