QR CodeQR Code

امریکی پابندیوں کے باوجود

روس ایران کے ساتھ ائیر ٹیکنالوجی میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہے، بیژن بنکدار

20 Jul 2018 14:14

روس نے ایران کے ساتھ فضائیہ کے شعبہ میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں ممالک جلد ہی دوجانبہ ماہرین کا اجلاس بلائیں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی نویں نمائشگاہ کے سیکرٹری بیژن بنکدار نے کہا ہے کہ روس اور بعض دیگر ممالک فضائیہ کے شعبہ میں ایران کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے طلبگار ہیں۔ روس نے ایران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ فضائیہ کے شعبہ میں طیاروں کی اورہالنگ، تعمیرات اور ریکنڈیشننگ کے سلسلے میں تعاون کرنے پر تیار رہا ہے۔ بنکدار کا کہنا تھا کہ روس نے ایران کے ساتھ فضائیہ کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کے سلسلے میں بات کی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو منسوخ کر کے ایران پر شدید نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 739036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739036/روس-ایران-کے-ساتھ-ائیر-ٹیکنالوجی-میں-تعاون-کرنے-کیلئے-تیار-ہے-بیژن-بنکدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org