QR CodeQR Code

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر مبینہ حملے کا منصوبہ ناکام، ملزم فرار

20 Jul 2018 14:25

سید یوسف رضا گیلانی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم میں مصروف تھے اسی دوران اچانک قریب سے ایک گرا ہوا پسٹل برآمد ہوا ہے، جس پر ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مشتبہ شخص جائے مقام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 158 اڈا بلی والا پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم میں مبینہ حملے سے بال بال بچ گئے۔ مشتبہ شخص پسٹل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اڈا بلی والا حلقہ این اے 158 کے مقام پر سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ اسی دوران اچانک جہاں سید یوسف رضا گیلانی کے قریب سے ایک گرا ہوا پسٹل برآمد ہوا، جس پر ہجوم میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مشتبہ شخص جائے مقام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ انتخابی مہم کے دوران موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ہوسکتا ہے کہ برآمد ہونیوالے پسٹل سے کوئی حملہ کرنے کا پروگرام ہو تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے پسٹل کو قبضے میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 739037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739037/سابق-وزیراعظم-یوسف-رضا-گیلانی-پر-مبینہ-حملے-کا-منصوبہ-ناکام-ملزم-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org