QR CodeQR Code

انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریزاڈنگ افسران کو ہدایات نامہ جاری

20 Jul 2018 14:48

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 تیار کریں گے، جس میں امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تفصیلات درج ہوں گی، بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات فارم 46 میں درج کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج جاری کرنے سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات نامہ ارسال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے بعد فارم 45 تیار کریں گے، جس میں امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تفصیلات درج ہوں گی، بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات فارم 46 میں درج کی جائیں گی۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کی تصدیق شدہ کاپی امیدواروں کو موقع پر جاری کی جائے گی، نتائج کی کاپی وہاں موجود پولنگ ایجنٹ کو بھی دی جا سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نتائج کی تیاری کے لیے پریزائیڈنگ افسر امیدواروں اور ان کے ایجنٹس کو تحریری نوٹس بھی جاری کرے گا، نوٹس میں مقام اور وقت کا تعین کیا جائے گا، نتائج کی تیاری کے بعد پریزائیڈنگ افسر تمام انتخابی مواد پیکٹ میں بند کرکے آر او کو بھیجنے کا پابند ہے۔ پریزائیڈنگ افسران کے بھیجے گئے نتائج امیدواروں اور ان کے ایجنٹس کی موجودگی میں جمع کئے جائیں گے، آر اوز نتائج کی تیاری سے قبل گنتی سے بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کا جائزہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 739041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739041/انتخابی-نتائج-جاری-کرنے-سے-متعلق-پریزاڈنگ-افسران-کو-ہدایات-نامہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org