QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری

20 Jul 2018 18:44

نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں این اے 8 میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے دینے کےالزام میں پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کے خلاف بھی کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی جبکہ کالہ کلے میں غیر قانونی فروٹ منڈی بنانے پر ٹی ایم اے کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب خیبرپختونخوا نے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ خان کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، متعلقہ افسران پر خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کئی ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں این اے 8 میں منظور نظر افراد کو ٹھیکے دینے کےالزام میں پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کے خلاف بھی کرپشن کی انکوائری کی منظوری دی گئی جبکہ کالہ کلے میں غیرقانونی فروٹ منڈی بنانے پر ٹی ایم اے کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کالام ایریا پراجیکٹ میں کرپشن پر محکمہ سیاحت کے خلاف اور چترال میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے معاملے پر بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 739067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739067/خیبرپختونخوا-میں-مختلف-سرکاری-محکموں-کے-افسران-کیخلاف-کرپشن-کی-تحقیقات-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org