0
Friday 20 Jul 2018 20:31

پاراچنار، عوامی مسائل اور بدحالی نے انہیں انتخابی میدان میں قدم رکھنے پر مجبور کردیا، بابائے کرم

پاراچنار، عوامی مسائل اور بدحالی نے انہیں انتخابی میدان میں قدم رکھنے پر مجبور کردیا، بابائے کرم
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ضلع کرم کے صدر بابائے کرم حاجی سید جمال نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہوکر پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور حقیقی معنوں عوامی نمائندہ بن کر اجتماعی مفادات کے لئے کام کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ این اے 45 ضلع کرم سے پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی سید جمال عرف بابائے کرم نے کہا ہے کہ وہ علاقے میں عوامی مسائل کا خاتمہ چاہتے ہیں اس لئے وہ اپنی جیب سے بھی چھوٹے چھوٹے ترقیاتی کام کررہے ہیں اور عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔ بابائے کرم کا کہنا تھا کہ ان کا حلقہ بدامنی کی وجہ نہ صرف گذشتہ پانچ سال کے دوران ایم این اے سے محروم رہا بلکہ اس سے قبل بھی کسی نے اس حلقے کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا اور اس جدید دور میں بھی حلقے کے زیادہ تر علاقے بجلی جیسے بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہیں۔ بابائے کرم کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں عوامی مسائل اور بدحالی نے انہیں انتخابی میدان میں قدم رکھنے پر مجبور کردیا اور منتخب ہوکر وہ عملی طور پر ثابت کریں گے کہ عوامی خدمت کس طرح کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 739070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش