0
Friday 20 Jul 2018 22:09

پی پی رہنماؤں نے زرداری لیگ کو جنم دے کر شہید بھٹو کی پارٹی کو دفن کردیا ہے، سردار رحیم

پی پی رہنماؤں نے زرداری لیگ کو جنم دے کر شہید بھٹو کی پارٹی کو دفن کردیا ہے، سردار رحیم
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنماؤں نے زرداری لیگ کو جنم دے کر ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی کو دفن کردیا ہے،موجودہ حالات میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں، موجودہ نگراں حکومت کی مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں ہے، اگر دھاندلی ہوئی تو سندھ کے عوام اس الیکشن کو مسترد کردیں گے، بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے کیونکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پی ایم ایل ایف کے انفارمیشن سیکرٹری عبدالکریم شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صفاف، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے لئے غیر جانبدار نگران حکومت کا قیام آئینی تقاضہ ہے، موجودہ نگراں حکومت مشینری اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی مشینری میں کوئی فرق نہیں، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز وہی ہیں، جو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مزے لوٹ رہے تھے اور ان کے پیپلز پارٹی کے سابق وزراء اور مختلف رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،ایسے افسروں کی موجودگی میں غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے بنائے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کررہی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے میں یکسر ناکام ہیں، شہداد پور میں محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے بھیجے گئے پوسٹل بیلٹ کو پیپلز پارٹی سے منسلک ہیلتھ ورکر نے اپنی تحویل میں لے کر پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نام لکھ کر ووٹر کی مرضی کے برخلاف دھاندلی کے ذریعہ سے پیپلز پارٹی کا ووٹ بڑھانے کی کوشش کی، یہ بات جب مخالفین کو پتہ چلی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر اس سازش کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ڈگری بھی جعلی ہے کیونکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اس کا کوئی ذکر نہیں، من پسند افسروں کو مختلف جگہوں پر تعینات کیا جا رہا ہے، ہم مستحکم اور مضبوط ہیں، ہماری آنکھیں کھلی ہیں، اگر دھاندلی ہوئی تو سندھ کے عوام اس الیکشن کو مسترد کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 739091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش