QR CodeQR Code

ہمارے مدمقابل ہماری عزت و ناموس کو فروخت کردینگے

ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دینا ہر پاکستانی پہ فرض ہے، مولانا فضل الرحمان

تبدیلی والے جلسوسں میں باجے اور باجیاں لیکر آتے ہیں تاکہ لوگ بھاگ نہ جائیں

21 Jul 2018 11:54

پہاڑ پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا، اس کی قانون سازی قرآن و سنت کی بنیاد پر ہو گی، امریکہ کی غلامی کو کبھی قبول نہیں کیا۔ جنرل مشرف مجھے کہا کرتے تھے کہ آپ اس بات کو تسلیم کر لیں کہ ہم امریکہ کے غلام ہیں لیکن میں نے انہیں کہا کہ آپ ہونگے ہم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے تو ملک میں اسلامی نظام لانا ہوگا، اس کے سوا کوئی حل نہیں۔ قادیانیوں کے ساتھ سودا کرنے والوں کو ہم ملک کی حکمرانی نہیں سونپ سکتے، ملک کے اندر یہودی ایجنٹوں اور قادیانیوں کو اثرورسوخ دیا جا رہا ہے، حکمران پاپائے روم سے وعدہ کرچکے ہیں کہ ناموس رسالت کا قانون ہم ختم کردینگے۔ ان تمام سازشوں کے مقابلے کیلئے ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ وہ پہاڑپور سٹیڈیم میں ایم ایم اے کے زیراہتمام بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایم ایم اے کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، اسلامی تحریک کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، پی کے 95 کے امیدوار سابق ایم پی اے احتشام جاوید اکبر بھی موجو د تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ترقی کا سفر کرنا ہے، ہم نے کبھی بھی غریب کی مجبوری پر حکومت نہیں کی۔ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا۔ اس کی قانون سازی قرآن و سنت کی بنیاد پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمیشہ اسلام کی بالادستی کیلئے کوشش کی ہے۔ امریکہ کی غلامی کو کبھی قبول نہیں کیا۔ جنرل مشرف مجھے کہا کرتے تھے کہ آپ اس بات کو تسلیم کر لیں کہ ہم امریکہ کے غلام ہیں لیکن میں نے انہیں کہا کہ آپ ہونگے ہم نہیں۔ پیسوں کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں جو لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں، وہ ہماری عزت و ناموس کو فروخت کر دینگے۔ تبدیلی والے کہتے ہیں کہ ہم اپنے جلسہ میں باجے اور باجیاں ڈھول ڈھمکوں کے ساتھ اس لئے آتے ہیں کہ لوگ تنگ ہوکر جلسو ں سے نہ بھاگ جائیں۔


خبر کا کوڈ: 739152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739152/ایم-اے-کے-امیدواروں-کو-ووٹ-دینا-ہر-پاکستانی-پہ-فرض-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org