0
Saturday 21 Jul 2018 16:10

فیصل آباد، بیٹے کی حمایت نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی خودکشی

فیصل آباد، بیٹے کی حمایت نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی خودکشی
اسلام ٹائمز۔ انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار نے اپنے بیٹے کی حمایت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرزا احمد مغل کی اپنے بیٹے، بہو اور ان کے بچوں سے لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ مراز احمد مغل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 103 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے اور ان کا انتخابی نشان پک اپ تھا۔ خودکشی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور اس میں انہوں نے اپنے بیٹوں اور بہوؤں کو اپنی خودکشی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ جینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ خودکشی ایک حرام عمل ہے، تاہم اپنے اہلِ خانہ کے اس رویے سے تنگ آچکا ہوں اور اللہ رب العزت سے پُر امید ہوں کہ وہ مجھے معاف کرے گا۔ خود کشی کرنے والے امید وار نے بتایا کہ مجھے کوئی آج تک زیر نہیں کر سکا، لیکن میرے اپنے ہی اہلِ خانہ علاقے میں گھر گھر جاکر مجھے ووٹ نہ دینے کا کہہ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 103 میں آزاد امیدوار مرزا احمد مغل کی خودکشی کے بعد انتخابات ملتوی کردیے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں جس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پُر امید ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 739230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش