0
Saturday 21 Jul 2018 19:00

لنڈی کوتل، پارٹی جھنڈا لگانے کے تنازعہ پر چچا کی فائرنگ سے بھتیجا زخمی

لنڈی کوتل، پارٹی جھنڈا لگانے کے تنازعہ پر چچا کی فائرنگ سے بھتیجا زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پارٹی جھنڈا لگانے کے تنازعہ پر چچا کی فائرنگ سے بھتیجا زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح لنڈی کوتل کے علاقہ ولی خیل میں پیش آیا جہاں خیر محمد نامی شخص سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی کا جھنڈا مکان کے اوپر لگا رہا تھا کہ اس دوران تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اُن کے چچا گلزار خان نے اُسے جھنڈا لگانے سے منع کردیا جس پر دونوں کے مابین تکرار ہوئی اور بعد ازاں گلزار نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے خیر محمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے خیر محمد کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال اور بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 6 جولائی کو پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں بھی پارٹی جھنڈا لگانے کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں مقصود احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوا تھا، اس سے قبل 19 جون کو قبائلی ضلع مہمند میں بھی سیاسی بحث کے دوران پتھراؤ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 739274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش