0
Saturday 21 Jul 2018 19:39

لوئر کرم کے عمائدین کا بالش خیل شاملات پر ناجائز قبضہ اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیخلاف احتجاج

لوئر کرم کے عمائدین کا بالش خیل شاملات پر ناجائز قبضہ اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ شاملاتی رقبے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے قبائل نے حملہ کرکے چیک پوسٹ کو مسمار کردیا، قبائلی عمائدین چیک پوسٹ مسمار کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور غیر قانونی تعمیرات کی مسماری کا مطالبہ کیا ہے۔ لوئر کرم میں بالش خیل اور ابرہیم زئی کے شاملاتی رقبے میں آباد ہونے والے پاڑہ چمکنی، مسوزئی اور دیگر قبائل نے صدہ پاراچنار مین روڈ کنارے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے مسمار کردیا، لیویز اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی لوگوں نے لیویز فورس کی دو موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بالش خیل اور ابرہیم زئی قبائل کے قبائلی عمائدین ملک محمد حسن، عمران، حاجی محمد علی، سید اسحاق علی شاہ اور سید صادق حسین نے چیک پوسٹ مسمار کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مسوزئی اور پاڑہ چمکنی قبائل نے پہلے ان کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات کا سلسلہ شروع کیا اور اب تعمیرات سے روکنے پر لیویز چیک پوسٹ کو مسمار کردیا، جوکہ کھلی دہشت گردی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ کرم کی انتظامیہ نے 2010ء میں بالش خیل کی شاملات میں غیر قانونی تعمیرات کی مسماری کا حکم دیا تھا مگر آٹھ سال گزرنے کے باوجود تاحال غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے مکانات مسمار نہیں کئے گئے جس سے قبائل میں بے چینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 739282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش