QR CodeQR Code

یمن کے ڈرون طیارے نے سعودی عرب کی آئل ریفائنری کو تباہ کر دیا، انصار اللہ

21 Jul 2018 20:59

یمن کی انقلابی فورسز نے سعودی عرب کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں پہلی مرتبہ مسلح ڈرون طیارے کے ذریعے دشمن علاقے میں اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کے داخلی ذرائع نے یمن کی جانب سے کامیاب حملے کی تائید کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن نے سعودی عرب کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے چوتھے سال اعلان کیا تھا کہ ہم جنگ کے چوتھے سال سعودی عرب کے خلاف لانگ رینج ڈرون استعمال کریں گے۔ اس وعدے کے مطابق یمن کی انقلابی فورسز نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلح ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے عمق میں واقع آئل ریفائنری کو کامیابی کے ساتھ ہدف قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کے خلاف یمن کے اس ڈرون طیارے نے دشمن کی سرزمین میں ۱۰۰۰ کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد ریاض کے نزدیک واقع آرامکو آئل ریفائنری کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ کامیاب حملے کے بعد یمن کا ڈرون طیارہ بالکل صحیح حالت میں واپس بھی لوٹ آیا۔ یمن فوج کے ترجمان نے اس حملے کو یمن کی فوجی تاریخ میں بےمثال قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 739292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739292/یمن-کے-ڈرون-طیارے-نے-سعودی-عرب-کی-آئل-ریفائنری-کو-تباہ-کر-دیا-انصار-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org