QR CodeQR Code

پشاور، کارخانو مارکیٹ میں پشاور پولیس اور خاصہ دار اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

21 Jul 2018 20:49

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے چوری کی گئی گاڑی کی کارخانو پھاٹک پر موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، کار لفٹر اور گاڑی کو زیرِ حراست میں لینے کیلئے انہوں نے باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر عثمان سے اجازت لیکر کارروائی کی، تاہم اس دوران خاصہ فورس نے انکا راستہ روکا اور ان پر فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر سے ملحقہ کارخانو مارکیٹ میں پشاور پولیس اور خاصہ دار اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسلام آباد سے چوری کی گئی گاڑی کی کارخانو پھاٹک پر موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس کے مطابق کار لفٹر اور گاڑی کو زیرِ حراست میں لینے کیلئے انہوں نے باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر عثمان سے اجازت لیکر کارروائی کی، تاہم اس دوران خاصہ فورس نے ان کا راستہ روکا اور ان پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیس بغیر اجازت ان کی حدود میں داخل ہوئی بعض اہلکاروں کی وردی بھی چاک کی جو غیر قانونی اقدام ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جمرود زاہد عثمان کاکاخیل اور پولیس کے اعلٰی حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد جانبین نے گرفتار اہلکاروں کو رہا کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 739307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739307/پشاور-کارخانو-مارکیٹ-میں-پولیس-اور-خاصہ-دار-اہلکاروں-کے-درمیان-فائرنگ-کا-تبادلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org