QR CodeQR Code

تبدیلی کا نعرہ لگاکر گالی دینے والے کیخلاف تبدیلی آگئی ہے، مولا بخش چانڈیو

21 Jul 2018 21:58

ایک بیان میں رہنما پی پی نے کہا کہ جھوٹے سروے کرا کر انتخابات میں اترنے والوں کی مقبولیت خالی کرسیوں نے بھی دیکھ لی، عمران کے غبارے میں جو ہوا بھری گئی تھی وہ اسی ہوا کے دباو سے پھٹ چکا ہے، قوم نے اقتدار کی جنگ لڑنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالی دینے والے کیخلاف تبدیلی آگئی، عمران خان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، جھوٹے سروے کرا کر انتخابات میں اترنے والوں کی مقبولیت خالی کرسیوں نے بھی دیکھ لی، بلاول بھٹو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جھوٹے سروے کرا کر انتخابات میں اترنے والوں کی مقبولیت خالی کرسیوں نے بھی دیکھ لی، عمران کے غبارے میں جو ہوا بھری گئی تھی وہ اسی ہوا کے دباو سے پھٹ چکا ہے، قوم نے اقتدار کی جنگ لڑنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، پہلے ہی کہا تھا گملے میں لگا پودا کبھی درخت نہیں بن سکتا۔ مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہنے کے عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو بچہ کہہ کر مذاق اڑانے والوں کا قوم نے مذاق بنادیا، عمران خان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، بلاول بھٹو کیلئے سڑکوں پرعوامی سیلاب ہے، میرے قائد نے کہا تھا جب وہ میدان میں آئیں گے تو لگ پتہ جائے گا، بلاول بھٹو عوام کے حقوق اور عوام مخالف اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739324/تبدیلی-کا-نعرہ-لگاکر-گالی-دینے-والے-کیخلاف-آگئی-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org