0
Sunday 22 Jul 2018 14:13

زندگی کی سب سے بڑی غلطی ریحام سے شادی تھی، عمران خان

زندگی کی سب سے بڑی غلطی ریحام سے شادی تھی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے، طاقتور کا احتساب کیے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگر احتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے ملکی ترقی کے لیے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 739428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش