0
Sunday 22 Jul 2018 16:57

پاک فوج نے غذر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا دیا

پاک فوج نے غذر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا دیا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے غذر سیلاب اور گلیشئر ٹوٹنے سے متاثرہ گاؤں بدصوت میں امدادی سامان پہنچا دیا، آئی ایس پی آر گلگت ریجنل آفس کے مطابق بدصوت میں سیلاب کے فوری بعد ہی ایف سی این اے نے میڈیکل اور انجینئر کور کی ٹیمیں تشکیل دیں، انہیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پاک فوج کے انجینئرز اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کے علاوہ امدادی سامان پہنچا دیا گیا، ڈاکٹرز اور انجینئرز نے جائے وقوعہ پر ہنگامی بنیادوں پر کیمپ تشکیل دیا اور علاقے کے چار سو سے زائد لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادوایات فراہم کی گئیں، ساتھ ساتھ امدادی سامان ٹینٹ، کمبل، آٹا، راشن اور ہائجن کٹ سمیت دیگر ضروریات کا سامان بھی تقسیم کیا گیا، پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ جگہ پر موجود ہے اور مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، گلیشیئرز ٹوٹنے کی وجہ سے وجود میں آنی والی مصنوعی جھیل میں پانی کم ہونا شروع ہوا ہے، اگلے دو سے تین روز میں صورتحال میں مزید بہتری آنے کی امید کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 739532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش