0
Sunday 22 Jul 2018 21:19

سندھ بھر میں ایک لاکھ سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے

سندھ بھر میں ایک لاکھ سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ضابطہ اخلاق پر اسکی روح اور ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، جبکہ اسلحہ کی نمائش ساتھ لیکر چلنے اور پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں عوامی اجتماع پر عائد دفعہ 144 پر بھی عمل درآمدی اقدامات کو بلاتفریق یقینی بنایا جائے، یہ ہدایات آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے الیکشن 2018ء سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ پولیس ڈپلائمنٹ پلان کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کے روز 10657 افسران اور جوان موبائل پیٹرولنگ فرائض پر تعینات کیئے گئے ہیں، جن میں کراچی کے 2933، حیدرآباد کے 2579، میرپورخاص کے 1023، شہید بینظیرآباد کے 1353، سکھر کے 1236 اور لاڑکانہ کے 1533 افسران اور جوان شامل ہیں۔ اسی طرح موٹر سائیکل گشت کے سلسلے میں مجموعی طور پر تعینات 7104 افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، جن میں کراچی کے 1955، حیدرآباد کے 1719، میرپورخاص کے 682، شہید بینظیرآباد کے 902، سکھر کے 824 اور لاڑکانہ کے 1022 افسران و جوان شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سندھ بھر میں 3900 افسران اور جوان ریزرو/تیار حالت میں الرٹ اور مستعد رکھے گئے ہیں۔ رپورٹ میں مذید بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیمز میں مجموعی طور پر 2405 افسران اور جوانوں کو ذمہ داریاں متعلقہ پولیس رینج کی سطح پر تفویض کی گئیں ہیں، پُرامن شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجموعی طور پر تعینات 100599 افسران اور جوانوں میں کراچی کے 29608، حیدرآباد کے 22228، میرپورخاص کے 8772، شہید بینظیرآباد کے 12664، سکھر کے 12707 اور لاڑکانہ کے 14020 افسران اور جوان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 739552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش