0
Sunday 22 Jul 2018 22:18

پاراچنار، سپورٹس کمپلیکس میں امیدوار ساجد طوری کا جلسہ عام، تین امیدوار انکے حق میں دستبردار

پاراچنار، سپورٹس کمپلیکس میں امیدوار ساجد طوری کا جلسہ عام، تین امیدوار انکے حق میں دستبردار
اسلام ٹائمز۔  الیکشن 2018 کے سلسلے میں ہر طرف انتخابی جلسے جاری ہیں اور انتخابی مہم احتتام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاراچنار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارNA-46  سابقہ ممبر قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا، جس می ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
 
پاراچنار سے قومی اسمبلی کے تین امیدوار سابق ایم این اے ساجد طوری کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ ساجد طوری نے سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں جلسہ کرکے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں سابق ایم این اے ساجد طوری کے جلسے کے دوران تین امیدوار شیر حسن خوشی، ممتاز بھائی اور جمیل حسین ان کے حق میں دستبردار ہوگئے اور ساجد طوری کیلئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اہل سنت کے مختلف قبیلوں کے عمائدین نے بھی ساجد طوری کی حمایت کا اعلان کیا۔
 
 جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے اور حلقہ این اے 46 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ساجد طوری نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران ایم این اے کی حیثیت سے انہوں نے ترقیاتی کاموں کا ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور انشاء اللہ تیسری بار بھی منتخب ہوکر وہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کریں گے اور حلقے سے پسماندگی کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ حلقے میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم جارہی ہے پاسپورٹ دفتر قائم کیا گیا، لیوی فورس کو پنشن کا حق دیا گیا، تعلیمی میدان میں اربوں روپے خرچ کیے۔
 
واضح رہے کہ آج ہی سٹیڈیم میں ریٹائرڈ آئی جی پولیس سید ارشاد حسین کا جلسہ عام بھی ہے۔ اسی طرح کل سٹیڈیم میں امیدوار ابرار جان نے اپنے طاقت کا مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 739587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش