0
Sunday 22 Jul 2018 23:37

اقتدار میں آکر نظام تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، جہانگیر ترین

اقتدار میں آکر نظام تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے لودھراں کی عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا، خانواہ گھلواں میں ذاتی جیب سے بنوائے گئے گرلز ایلیمنٹری سکول کا افتتاح کر دیا ہے۔ سکول پر 4کروڑ روپے لاگت آئی ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا میں اپنی ذات کے لئے نہیں پاکستان کے لئے سیاست کر رہا ہوں، میں نے لودھراں میں سیاست کا آغاز 2012ء میں کیا مگر میرا ادارہ ترین ایجوکیشن فانڈیشن 2009ء سے تعلیمی میدان میں لودھراں کے عوام کی خدمت کر رہا ہے، ادارے کے تحت حکومت کے 85سرکاری سکول چل رہے ہیں، تین ماڈل سکول ہم پہلے ہی چلا رہے ہیں جبکہ یہ چوتھا ماڈل سکول ہے، آج میرے لئے بہت خوشی کا دن ہے کہ خانواہ گھلواں جیسے دوردراز اور پسماندہ علاقہ کے بچوں کے لئے ایسا تعلیمی ادارہ بن چکا ہے جس میں لاہور اور اسلام آباد کے سکولوں جیسی تعلیمی سہولیات موجود ہیں۔ ہم نے لودھراں کے تمام ہائی سکولز میں جدید سائنس لیبز بھی بنوا دی ہیں۔ میرا مقصد لودھراں کے طلباء و طالبات کو بہترین تعلیم کے ساتھ ان کو عزت دینا ہے، جہانگیر خان ترین نے کہا کہ انشاءاللہ حکومت میں آکر تعلیمی نظام میں زبردست تبدیلی لے کر آئیں گے، خواتین کو ان کے حقوق دلوائیں گے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔


 
خبر کا کوڈ : 739600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش