QR CodeQR Code

نواز شریف نے ہمیشہ بھارتی مفادات کا تحفظ کیا

عالمی اسٹیبلشمنٹ پاکستان میں کمزور حکمران چاہتی ہے، عمران خان

ہم سب فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے چار ٹکڑے ہوچکے ہوتے

23 Jul 2018 00:45

باغ جناح، مزار قائد میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف نے فوج کو بار بار بدنام کیا، ڈان لیکس میں بدنام کیا اور پھر ممبئی حملوں کی ذمہ داری پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ بھارتی مفادات کا تحفظ کیا اور اب الیکشن میں انہیں شکست نظر آرہی تو کہہ رہے ہیں دھاندلی ہونے والی ہے۔ کراچی کے باغ جناح، مزار قائد میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی بات ایک بہت بڑی گیم ہے، جس میں سب ساتھ ملے ہیں، یہ الیکشن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارتی میڈیا دھاندلی کا رونا رو رہا ہے، نواز شریف نے فوج کو بار بار بدنام کیا، ڈان لیکس میں بدنام کیا اور پھر ممبئی حملوں کی ذمہ داری پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کو بتا رہے ہیں کہ ہم آپ کے آلہ کار ہیں، کیونکہ میں فوج کو کنٹرول کروں گا، اب فوج ڈو مور نہیں کر رہی، تو فوج کو بدنام کر رہے ہیں، لیکن یہ سن لیں ہمارا ملک اکٹھا ہے اور ہم سب فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر فوج و رینجرز نہ ہوتی، تو کراچی میں امن کیسے ہوتا، اس شہر میں رینجرز نے آپریشن کرکے شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا، اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے چار ٹکڑے ہو چکے ہوتے۔ عمران خان نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ ہمارے ملک میں کمزور حکمران چاہتی ہے، جن کے پیسے باہر ہوں، تاکہ وہ انہیں روبوٹ کی طرح چلا سکیں، لیکن پورے ملک میں ہر جگہ تبدیلی کا شور ہے، قوم تبدیلی چاہتی ہے اور پرانی کرپٹ جماعتوں سے آزادی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو حقیقی جمہوریت لا کر دکھائیں گے، میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہر موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 739611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739611/عالمی-اسٹیبلشمنٹ-پاکستان-میں-کمزور-حکمران-چاہتی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org