0
Monday 23 Jul 2018 02:38

71ء والا کھیل نہ کھیلا جائے، ابھی بھی وقت ہے اڈیالہ کا دروازہ کھول دو، پرویز رشید

71ء والا کھیل نہ کھیلا جائے، ابھی بھی وقت ہے اڈیالہ کا دروازہ کھول دو، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ گرم ہوا چلی تو چودھری نثار انگلی چھڑا کر بھاگ گئے۔ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں سینیٹر پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغاوت بہادر کرتے ہیں، چودھری نثار بھگوڑے ہیں، جو دم دبا کر بھاگ جاتا ہے، نواز شریف پر گرم ہوا چلی تو چودھری نثار انگلی چھڑا کر بھاگ گئے۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، سپریم کورٹ نے 300 ارب کے الزم میں سزا نہیں دی، بلکہ اقامہ پر دی، احتساب عدالت نے 300 ارب کا الزام ٹھکرا دیا۔ عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں بلایا، لیکن وہ نہیں گئے، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حنیف عباسی اور قمرالسلام کو یہ چھوٹ کیوں نہیں ملی؟ ان کا کہنا تھا کہ 4 دن پہلے حنیف عباسی کا فیصلہ سنا کر چودھری نثار اور شیخ رشید کیلئے راستے ہموار کئے گئے، یہ راستے صاف نہیں کر رہے راستے میں کانٹے بچھا رہے ہیں، پاکستانی قوم ان تجربوں میں نقصان اٹھا چکی ہے، آج 71ء والا کھیل نہ کھیلا جائے، ابھی بھی وقت ہے اڈیالہ کا دروازہ کھول دو۔ دوسری جانب ڈاکٹرز نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی طبعیت ناساز ہونے پر انھیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پنجاب کی نگران حکومت کو درخواست دی گئی تھی کہ طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹروں نے ایئرکنڈیشنر لگانے کی سفارش کی ہے جس پر نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے معاملہ وزیرِ قانون پنجاب کے سپرد کیا۔ ضیا حیدر رضوی نے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ایئرکنڈیشنر لگانے کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہے، جبکہ یہ معاملہ سوموار کے روز کابینہ اجلاس میں بھی رکھا جائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 739630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش