0
Monday 23 Jul 2018 10:50

جمعیت اے این پی کیساتھ ہونیوالے انتخابی معاہدے سے مکر گئی ہے، اصغر خان اچکزئی

جمعیت اے این پی کیساتھ ہونیوالے انتخابی معاہدے سے مکر گئی ہے، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور تحریک انصاف کے سینٹرل کمیٹی کے رکن نذیر احمد اچکزئی کے ہمراہ چمن پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے اصغر خان اچکزئی کی حالیہ انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس مرتبہ ووٹ اے این پی کے امیدوار کو دینگے اور ان کے ساتھ بھرپور انتخابی مہم چلائینگے۔ اس موقع پر صوبائی صدر اے این پی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ووٹ ایک پرچی اور ایک دن کیلئے پرچی کا نام نہیں، بلکہ پچھلے دس پندرہ سالوں میں جو کچھ ہوا، اس کردار کو مدنظر رکھ کر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ 2013ء کے انتخابات میں جے یو آئی (ف) نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر اے این پی کی حمایت کا تحریری معاہدہ کیا تھا۔ جے یو آئی (ف) انتخابی معاہدے سے مکر گیا ہے۔ جمعیت معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہا۔ معاہدے پر ان کے قائدین کے دستخط بھی موجود ہیں۔ ووٹرز کیسے ان پر اعتماد کرینگے۔؟ ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ طے پائے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی اسلامی شرعی کیا حیثیت ہے۔ 2008ء اور 2013ء کے الیکشن میں جیتنے والے لاڈلے ایک مرتبہ پھر اپنا لاڈلہ پن دہرانے کی خواہش رکھتے ہیں، مگر ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی لاڈلا نہیں ہونا چاہیئے، بلکہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق جس کو عوام اکثریت رائے سے منتخب کریں، وہی عوام کا حقیقی نمائندہ ہوتا ہے۔ عوام پچھلے پندرہ سال کا حساب کتاب سامنے رکھ کر فیصلہ کریں۔ عوام کے سچے جذبوں کو مختلف ناموں سے اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 739674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش