0
Monday 23 Jul 2018 21:38
امیدواروں کی شاہ خرچیوں کا فوری نوٹس لیا جائے

پاراچنار پریس کانفرنس، غیر شفاف الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، شبیر ساجدی

پاراچنار پریس کانفرنس، غیر شفاف الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، شبیر ساجدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے کوآرڈینیٹر اور اور این اے 46 سے امیدوار شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ انتخابات صاف و شفاف نہ ہوں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں اور امیدواروں کی شاہ خرچیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ پاراچنار میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر حسین ساجدی نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی کاموں پر پابندی ہے مگر ضلع کرم میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں اور بار بار حکام بالا کو شکایت کرنے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں روکے گئے، جبکہ حلقے میں امیدواروں کی جانب سے پیسہ پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ پورے پورے خاندان کے ووٹ خریدے جا رہے ہیں۔ بار بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیتے کیونکہ متعلقہ حکام اس قسم امیدواروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امیدواروں کو چالیس لاکھ روپے تک خرچ کرنے کی اجازت ہے، مگر ضلع کرم میں امیدوار ایک گاؤں اور ایک ایک جلسے میں چالیس چالیس لاکھ روپے اعلان کرتے اور خرچ کرتے ہیں اور سرکاری مشینری بھی من پسند امیدواروں کے لئے الیکشن کمپین چلا رہی ہے، الیکشن کمیشن صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ شبیر ساجدی نے عوام سے اپیل کی کہ تمام تر سازشوں اور کوششوں کے باوجود وہ ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں، جو کرم میں انقلابی تبدیلی لا سکیں۔ شبیر ساجدی نے کہا کہ 26 جولائی سے تعمیر وطن پروگرام کیلئے کمیٹیوں کا انتخاب کریں گے، صحت، روزگار اور غربت کا خاتمہ ہمارے انتخابی منشور کا حصّہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 739802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش