0
Tuesday 24 Jul 2018 11:29

پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

پشاور، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 1 بچے سمیت 7 افراد قتل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی پر گولی چل گئی اور 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب میں بچوں کی لڑائی نے کئی انسانوں کی جانیں لے لیں، فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ملزمان کے مکانات پر چھاپوں کے دوران 2 پستول، 1 کالاکوف اور 1 کلاشنکوف برآمد کرلی ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی ملزمان سے چند ماہ قبل بھی تکرار ہوئی تھی جس پر عمائدین علاقہ نے دونوں گروپوں میں صلح کرا دی تھی۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ انقلاب میں درج کر لی گئی ہے۔ بدقسمت خاندان کا تعلق افغانستان سے ہے جو 17 سال قبل پشاور منتقل ہوا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 739919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش