0
Tuesday 24 Jul 2018 17:19

اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام مختلف ڈویژنز میں ششماہی کنونشن کا انعقاد

اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام مختلف ڈویژنز میں ششماہی کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام حیدرآباد، دادو، سکھر و میرپورخاص ڈویژن میں ششماہی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دادو ڈویژن کا کنونشن مرکزی صدر سید پسند علی رضوی کے زیر صدارت دادو سٹی میں ہوا، جس میں علامہ محمد باقر نجفی، مولانا قادر بخش، مولانا محمد اعظم قمی، مولانا اشفاق علی عترتی نے خطاب کیا۔ حیدرآباد ڈویژن کا کنونشن مرکزی رہنما سید ماجد علی شاہ کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی، سید پسند علی رضوی، مبین علی مطہری نے خطاب کیا۔ میرپورخاص ڈویژن کا کنونشن مرکزی جنرل سیکریٹری سید کاظم حسن کاظمی کی زیر صدارت میرواہ سٹی میں منعقد ہوا، جبکہ سکھر ڈویژن کا کنونشن مرکزی رہنما سید شکیل شاہ حسینی کی زیر صدارت رانی پور سٹی میں منعقد ہوا۔

ڈویژنل سطح پر ہونے والی ششماہی کنونشنز میں ڈویژن کے تمام یونٹس کی کابینہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر یونٹس اور اضلاع کی شعبہ جاتی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ کنونشنز میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی و دیگر مقررین نے کہا کہ تحریک نے کم عرصے میں سندھ بھر میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ملت کی تربیت کرکے کردار سازی کے ذریعے ملت کی بیداری کا سلسلہ جاری ہے، سندھ بھر میں تحریک منظم کردار ادا کر رہی ہے، علم و عمل کے ذریعے ہی انسان کمال تک رسائی اختیار کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 739989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش