QR CodeQR Code

الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو عوام کے پاس جائینگے، آغا حسن بلوچ

24 Jul 2018 20:49

کوئٹہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت ایسے انتخابات کو تسلیم نہیں کرینگے، جو ہمارے مینڈیٹ کا مذاق اڑائیں، جمہوری ادارے صاف و شفاف انتخابات سے ہی مضبوط ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بلوچستان نیشنل پارٹی جمہوری طریقے سے عوام کے پاس جائے گی۔ صاف و شفاف انتخابات ہی جمہوریت کی جیت ہے اور ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے ساحل و وسائل اور عوام کے مفادات کی خاطر ہر قربانی دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا حسن بلوچ نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل خدشات و تحفظات سامنے آ رہے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہونے کے امکانات ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے اور عوام کا فیصلہ ہی ہمارے لئے قابل قبول ہے۔ اگرعوام کے فیصلے کے برعکس اقدامات اٹھائے گئے تو اسکے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ ہم کسی بھی صورت ایسے انتخابات کو تسلیم نہیں کریں گے، جو ہمارے مینڈیٹ کا مذاق اڑائیں۔ جمہوری ادارے صاف و شفاف انتخابات سے ہی مضبوط ہونگے۔ حال ہی میں صوبے میں جو ایک پارٹی تشکیل دی گئی ہے، وہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کریگی۔ نہ ہی یہاں کے جمہوری و سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا کہہ رکھا ہے۔ اگر ایسا کیا گیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی دیگر سیاسی و جمہوری جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 740028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740028/الیکشن-میں-دھاندلی-ہوئی-عوام-کے-پاس-جائینگے-آغا-حسن-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org