QR CodeQR Code

فیصل آباد، وقت ختم ہونے کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھنے پر رانا ثناء اللہ گرفتار، تھوڑی دیر بعد رہا

24 Jul 2018 22:05

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے سے ختم ہو چکی تھی تاہم سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے جس کے باعث اہلکاروں نے انہیں انتخابی مہم جاری رکھنے سے روکا، اہلکاروں نے رانا ثناءاللہ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد پولیس نے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے سے ختم ہو چکی تھی تاہم سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے جس کے باعث اہلکاروں نے انہیں انتخابی مہم جاری رکھنے سے روکا، اہلکاروں نے رانا ثناءاللہ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ رانا ثناء اللہ اپنے ہی حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پولیس سے معذرت کی کہ انہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا جس پر انہیں فوری رہا کر دیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 740041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740041/فیصل-ا-باد-وقت-ختم-ہونے-کے-باوجود-انتخابی-مہم-جاری-رکھنے-پر-رانا-ثناء-اللہ-گرفتار-تھوڑی-دیر-بعد-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org