QR CodeQR Code

لاہور، گندے نالے سے شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد

24 Jul 2018 22:16

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ شناختی کارڈز پرانے اور زائد المعیاد ہیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے نادرا افسران کو بلایا تھا جنہوں نے بتایا کہ یہ شناختی کارڈز زائد المعیاد اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ہیں، ان کے الیکشن میں استعمال ہونے کا کوئی امکان نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے شفیق آباد میں گندے نالے سے شناختی کارڈز سے بھری ہوئی بوری برآمد ہوئی ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر شناختی کارڈز قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں اور نادرا کے اہلکاروں کو بلا لیا۔ شناختی کارڈ برآمدگی کی خبر ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف کی این اے 125 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ الیکشن سے ایک روز قبل جعلی شناختی کارڈ ملنا دھاندلی کا عندیہ ہے۔ انہوں نے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تاہم نادرا حکام کا کہنا تھا کہ جو کارڈز زائد المعیاد ہو جاتے ہیں نادرا کے دفتر والے وہ لوگوں سے واپس لے لیتے ہیں، ممکن ہے نادرا کے کس دفتر نے یہ تلف کرنے کے بجائے نالے میں پھینک دیئے ہوں تاہم ان کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 740045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740045/لاہور-گندے-نالے-سے-شناختی-کارڈز-بھری-بوری-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org