QR CodeQR Code

پی پی 113،رانا ثناء اللہ کی شکست چاہتے ہیں، سنی اتحاد کونسل پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

24 Jul 2018 22:35

میاں وارث کا کہنا تھا کہ آپکا اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے تو یوں الگ الگ انتخاب لڑنے سے ووٹ تقسیم ہو رہا ہے، جسکا رانا ثناء اللہ کو فائدہ ہوسکتا ہے، جس پر انہوں نے صاحبزادہ حامد رضا سے درخواست کی کہ وہ اپنے بھائی کو تحریک انصاف کے حق میں دستبردار کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل فیصل آباد میں رانا ثناء کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ اس حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے بھائی صاحبزادہ حسین رضا کو رانا ثناء اللہ کے مقابلے میں کھڑا کیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میاں وارث پی پی 113 سے امیدوار ہیں۔ آج میاں وارث اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر راہنماؤں نے صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کی اور حمایت کی درخواست کی۔ میاں وارث کا کہنا تھا کہ آپ کا اور ہمارا مقصد ایک ہی ہے تو یوں الگ الگ انتخاب لڑنے سے ووٹ تقسیم ہو رہا ہے، جس کا رانا ثناء اللہ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ جس پر انہوں نے صاحبزادہ حامد رضا سے درخواست کی کہ وہ اپنے بھائی کو تحریک انصاف کے حق میں دستبردار کر دیں، جس پر صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر دستبردار ہونیوالے امیدوار صاحبزادہ حسین رضا کا کہنا تھا کہ دستبرداری کا فیصلہ رانا ثناء اللہ کی شکست کو یقینی بنانے کیلئے کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 740053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740053/پی-113-رانا-ثناء-اللہ-کی-شکست-چاہتے-ہیں-سنی-اتحاد-کونسل-ٹی-ا-ئی-کے-حق-میں-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org