0
Tuesday 24 Jul 2018 22:55

باشعور پاکستانی وطن عزیز کا مستقبل بدلنے کیلئے گھروں سے ضرور باہر نکلیں، سید اسد نقوی

باشعور پاکستانی وطن عزیز کا مستقبل بدلنے کیلئے گھروں سے ضرور باہر نکلیں، سید اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ 25 جولائی عوام کی جیت کا دن ہوگا، باشعور پاکستانی وطن عزیز کا مستقبل بدلنے کے لئے گھروں سے ضرور باہر نکلیں، میڈیا نے الیکشن اور ووٹ کی طاقت سے آگاہی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ جمہوری عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، عوام کے سیاسی شعور میں اضافہ ہوا ہے، ملک دشمن قوتوں نے الیکشن عمل کو سبوتاژ کرنے کی بہت کوشش کی ہے، اس مرتبہ کے الیکشن میں کچھ انتہائی تکلیف دہ واقعات پیش آئے، پاکستان قوم بہت حوصلہ مند اور باشعور ہے، جس نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا، عوام بلاخوف خطر ووٹ کرنے گھروں سے باہر نکلے صبر اور رواداری کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دے۔

ان شاء اللہ عوام کی جیت ہوگی، پاکستان کی جیت ہوگی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان بہترین افراد کو بطور امیدوار لائی ہے، جنہوں نے اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی ہے، اب عوام پر ہے کہ وہ دیانت دار اور صاف قیادت کو ووٹ کرئے، سوچ سمجھ کر، علاقے زبان مذہب سے بالاتر ہوکر ووٹ کریں، نتائج جو بھی آئیں ہم اسے ملکی مفاد میں کھلے دل سے قبول کریں گے، میڈیا اور بہت سے غیر سرکاری اداروں نے عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے لئے اچھی کوششیں کی ہیں، ان کا یہ عمل لائق تحسین ہے، ان شاء اللہ پاکستانی عوام بھرپور انداز میں الیکشن عمل میں حصہ لے گی۔
خبر کا کوڈ : 740073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش