0
Tuesday 24 Jul 2018 23:34

نادرا سندھ کا عام انتخابات کے روز بھی اپنے دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

نادرا سندھ کا عام انتخابات کے روز بھی اپنے دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی نادرا سندھ کرنل میر عالم کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت اور انتخابات میں حقِ رائے دہی کے استعمال کو آسان بنانے کیلئے نادرا دفاتر الیکشن کے روز بھی دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت اندرونِ سندھ کے چند اضلاع میں عوام اپنے قومی شناختی کے حصول کیلئے کوشاں ہے، تاکہ وہ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں، نادرا کے تمام دفاتر میں عوام کا جمِ غفیر موجود ہے۔ عوام کی پریشانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نادرا نے بھی اپنے دفاتر کے اوقاتِ کار کو تبدیل کر دیا ہے اور اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی جی نادرا سندھ کرنل میر عالم خان درانی کا کہنا ہے کہ نادرا نے شہرِ کراچی کے میگا سینٹروں میں اپنا اضافی عملہ تعینات کر دیا ہے، انتخابات کے روز دوپہر 2 بجے تک نادرا دفاتر سے شناختی کارڈ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 740082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش