0
Wednesday 25 Jul 2018 09:35

خیبر پختونخوا میں 148 نشستوں پر مقابلہ جاری

خیبر پختونخوا میں 148 نشستوں پر مقابلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آج 25 جولائی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 148 نشستوں پر نمائندوں کے چناؤ کیلئے ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا سے قومی اسمبلی کی 51 جبکہ خیر پختونخوا اسمبلی کی 99 میں سے 97 نشستوں پر پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے 78 پشاور اور پی کے 99 ڈی آئی خان پر اے این پی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی خودکش دھماکوں کے نتیجے میں شہادت کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 12069 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 3174 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین جبکہ 4539 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں دفعہ 144 کے تحت افغان مہاجرین کے داخلے پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 28 جولائی تک شہری علاقوں میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 740106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش