0
Wednesday 25 Jul 2018 10:18

چین، امریکہ اور برطانیہ کا انتخابات 2018ء میں دلچسپی کا گہرا اظہار

چین، امریکہ اور برطانیہ کا انتخابات 2018ء میں دلچسپی کا گہرا اظہار
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں لاکھوں شہری عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، ہم تمام پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پر امن طریقے سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ نے بھی پاکستان میں انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے انتخابات پر دنیا بھرکی نظریں لگی ہیں، امریکا اور برطانیہ بھی اس حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا بغور جائزہ لے رہیں ہیں، امریکا پاکستان میں صاف شفاف اور قابل احتساب انتخابات کا خواہاں ہے۔ پولنگ کے عمل میں تمام پاکستانیوں کےجمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستانی ووٹرز کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پاکستان کے لیے اہم ترین دن ہے، پاکستانی آج اپنے سنہری مستقبل کا انتخاب کریں گے۔ اسی طرح چین کے محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترق میں اہم کردار ادا کیا ہے، چین پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے، ترجمان نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت کے دور میں سی پیک مزید ترقی کرے گا۔ واضح رہے کہ انتخابات 2018ء کے لیے ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 740115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش