0
Wednesday 25 Jul 2018 13:54

لاہور، حلقہ این اے 123 میں لیگی کارکن ’’کھلاڑیوں‘‘ سے الجھ پڑے

لاہور، حلقہ این اے 123 میں لیگی کارکن ’’کھلاڑیوں‘‘ سے الجھ پڑے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے حلقہ این اے 123 میں سیاسی گرمی کے باعث پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنا ن آمنے سامنے آ گئے اور آپس میں الجھ پڑے۔ پولیس کے مطابق حلقہ این اے 123 میں 2 گروپوں میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں کارکنان نے ایک دوسرے پر گھونسے اور مکا برسا دیئے جس کے باعث پریزائیڈنگ آفیسر نے پولنگ معطل کر دی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر معاملہ سلجھا دیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور پاکستانی عوام قومی فریضہ سرانجام دینے میں مصروف ہیں اور دیگر سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ معاملہ اس وقت بگڑا جب ن لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو الزام عائد کیا کہ وہ ووٹرز کو زبردستی اپنے کیمپوں میں لے جا رہے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے مطابق زبردستی لیگی کارکنوں کی جانب سے کی گئی تھی تاہم اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 740135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش