QR CodeQR Code

عمران خان کو ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

25 Jul 2018 15:48

ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان کا ووٹ مسترد ہونے کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے براہ راست گفتگو کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران انتخابی عمل کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تو ان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، عمران خان نے سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں اور پولنگ عملے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی۔

عمران خان کی جانب سے انتخابی عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ ڈانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان کا ووٹ مسترد ہونے کے علاوہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے براہ راست گفتگو کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 740152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740152/عمران-خان-کو-ووٹ-کاسٹ-کرنے-کے-دوران-قوانین-کی-خلاف-ورزی-مہنگی-پڑگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org