QR CodeQR Code

بین الاقوامی تجارتی کمپنیوں کو خبردار

میزائل آ رہے ہیں دبئی ، ابوظہبی اور ریاض کو خالی کر دو، انصار اللہ

25 Jul 2018 17:19

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بیرونی سرمایہ دار کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں موجود اپنے سرمایہ کو محفوظ بنا لیں اور فی الفور ان ممالک سے نکل جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح انقلابی فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ جنگ میں پہلی مرتبہ گذشتہ ہفتہ اپنے ڈرون تیارے کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض تک پہنچایا اور آرامکو آئل ریفائنری پر کامیاب حملے کے بعد طیارے کو صحیح حالت میں واپس یمن پہنچا دیا گیا۔ یمن کی مسلح فورسز کے بعض ذرائعے کے مطابق سعودی عرب پر حملہ کرنے والا ڈرون طیارہ صماد 2 نامی بغیر پائلٹ کے جہاز ہے۔ اس طیارے نے ایک ہزار سے زائد کلومیٹر کا راستہ طے کرنے کے بعد اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
 
یمن کی مسلح فورسز کے ترجمان شرف لقمان نے الحدیدہ پر غاصب فورسز کی کاروائیوں کے روکے جانے کی تکذیب کی ہے اور کہا ہے کہ جارح افواج پیشروی کرنے سے قاصر ہیں اور الدریھمی، الجاح اور الفازہ کے علاقوں میں محاصرے میں آچکی ہیں۔ لقمان نے کہا کہ یمن کے میزائل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہرشہر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یمن کے پاس دیسی ساخت کے ہزاروں میزائل موجود ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی اور دبئی بھی یمن کے میزائلوں سے امان نہیں پائیں گے۔ یمن نے ان ممالک میں موجود بیرونی سرمایہ دار کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ فی الفور اپنے سرمایہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیں اور ان ممالک سے نکل جائیں۔


خبر کا کوڈ: 740195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740195/میزائل-آ-رہے-ہیں-دبئی-ابوظہبی-اور-ریاض-کو-خالی-کر-دو-انصار-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org