QR CodeQR Code

وزیرستان سے بلوچستان تک چیلنجز کے باوجود انتخابات میں بھرپور عوامی شرکت

26 Jul 2018 01:43

اس دفعہ پہلی بار قبائلی علاقہ جات میں جنوبی وزیرستان میں کاالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق امیر حکیم اللہ محسود خان کے آبائی گاؤں میں ووٹ ڈالے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں 11ویں عام انتخابات کے لئے 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، جس دوران مرد و خواتین، نوجوانوں اور عمر رسیدہ افراد نے اپنے حق رائی دہی کا استعمال کیا۔ اس بار جہاں پہلی بار قبائلی علاقہ جات میں جنوبی وزیرستان میں کاالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق امیر حکیم اللہ محسود خان کے آبائی گاؤں میں ووٹ ڈالے گئے۔ وہیں پاکستان کے پسماندہ ترین اور شورش زدہ صوبے بلوچستان میں پہلی بار تپتے صحرا میں بھی پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا، جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ بلوچستان پیٹروئٹس کے ٹوئٹر ہینڈل سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تپتے صحرا کی ایک تصویر شیئر کی گئی، جہاں پہلی بار ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔ صحرا میں موجود اس پولنگ اسٹیشن کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے وہاں پہنچی ہے۔

https://pbs.twimg.com/media/Di890ygU4AIjbLW.jpg
اسی پوسٹ میں جلاوطن بلوچ قوم پرست رہنما برہمداغ بگٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا کہ وہ اور ان کی حکمت عملی فیل ہوگئی اور عوام نے ملک اور صوبے میں تبدیلی کے لئے ووٹ کاسٹ کردیا۔ اسی تصویر کو دوسرے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا، جبکہ اسی تصویر کو دیکھنے کے بعد کئی افراد نے اس کو پکچر آف دی ڈے کا بھی خطاب دیا۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ تصویر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سئی کی ہے، جہاں یہ پولنگ اسٹیشن بنایا گیا۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے اس ضلع کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے، جہاں گاؤں، شہر اور انسانی بستیاں ایک دوسرے سے سیکڑوں کلو میٹرز کے فاصلے پر موجود ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کے دیگر پولنگ اسٹیشنوں اور شہروں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں، جن میں کم سہولیات کے باوجود لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 740288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/740288/وزیرستان-سے-بلوچستان-تک-چیلنجز-کے-باوجود-انتخابات-میں-بھرپور-عوامی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org