0
Thursday 26 Jul 2018 10:20

بھارتی مظالم کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ

بھارتی مظالم کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ پاسبان حریت جموں کشمیر کی اپیل پر کیا گیا، بڑی تعداد میں کشمیری خواتین، بچے، بچیاں اور بزرگ مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور ان پر لوگوں پر ظلم و تشدد کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، لوگوں نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے سینٹرل پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا بعد ازاں انہوں نے گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا کہ بھارتی حکومت جموں کشمیر میں جاری مبنی برحق آزادی کی تحریک سے بری طرح خائف ہے۔ دیگر مقررین میں مشتاق الاسلام، کمانڈر اعظم غازی، مہناز قریشی، عثمان علی ہاشم، شہناز قاضی اور دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 740315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب